بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’اس پاگل آدمی کو سالگرہ مبارک‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے نیوزی لینڈ کے سابق بولر اور معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن کو مزاحیہ انداز میں پاگل کہہ دیا۔

سابق کیوی فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر ڈینی موریسن آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے لیے دلچسپ پیغام جاری کیا۔

وقار یونس نے ٹویٹر پر ڈینی موریسن کی دلچسپ تصویر کی جس میں ڈینی دانتوں کو پیستے ہوئے غصے کا تاثر دے رہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے ڈینی موریسن کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اس پاگل آدمی کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

وقار یونس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ پارٹی کا وقت ہے۔‘

واضح رہے کہ ڈینی موریسن 3 فروری 1966 کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئے، وہ سابق کیوی فاسٹ بولر اور معروف کمنٹیٹر بھی ہیں، ان کی کمنٹری سے مداح بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں