جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وقار یونس کے والد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے، وہ پنجاب کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

والد کے انتقال کی خبر وقار یونس کو آسٹریلیا میں موصول ہوئی، انہوں نے دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا پہنچنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔

سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور وقار، فیصل، علی اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ اور ساتھی کھلاڑیوں نے بھی وقار یونس کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں