پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وقار یونس نے افتخار احمد کو کھلانے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دونوں میچز میں اچھا کھیلا، افتخار احمد کو بولنگ، بیٹنگ دونوں کرلینے کی وجہ سے کھلایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں مزید دو سے تین آل راؤنڈر مل جائیں تو بہتری آجائے گی، گزششتہ چھ ماہ سے نوجوان فاسٹ بولرز مل رہے ہیں، کوشش ہے ہر بولر کو اس کی صلاحیت کے مطابق موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ نوجوان بلے باز بھی آرہے ہیں، ہمیں حیدر علی جیسے مزید تیز کھیلنے والے بلے باز درکار ہیں۔

پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ایک سوال کے جواب میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ لیگ کھیلنا کھلاڑیوں کا حق ہوتا ہے، نیشنل ڈیوٹیز دیکھ کر پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری میچ منگل (3 نومبر) کو کھیلا جائے گا۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 207 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم کے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا، میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں