سابق کپتان و ہیڈ کوچ وقار یونس خان کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو بیٹنگ کی وجہ سے پی ایس ایل نے بگاڑ دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ ثقلین مشتاق اب شاداب خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی بولنگ کو بہتر کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو اپنی توجہ بیٹنگ سے ہٹا کر بولنگ پر کرنی ہوگی کیونکہ پی ایس ایل نے ان کو تھوڑا بگاڑ دیا کبھی وہ تین اور چار نمبر پر بیٹنگ کررہے تھے اور نصف سنچری بھی بنائی پھر ان کے دماغ میں بیٹھ گیا کہ میں بیٹنگ بھی کرلیتا ہوں۔
وقار یونس نے نائٹ واچ مین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو کرکٹر 150 سے 200 کرسکتا ہے تو اسے آخری کے دو اوورز کھیلنے میں کیا مسئلہ ہوتا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے کہا کہ شاداب خان کے ساتھ زیادتی یہ ہوئی کہ جب وہ پرفارم نہیں کررہا تھا تب بھی کھلایا گیا کہ وہ بیٹنگ کرلے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک شارٹ ٹرم گیم کے لیے لانگ ٹرم کھلاڑی کا نقصان کرلیا۔