تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وقار ذکا نے ایتھلیٹ ارشد ندیم سے کیا وعدہ پورا کردیا

کراچی: ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وقار ذکا نے 10 لاکھ روپے‌ بطور انعام دے کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد ندیم کے پاکستان پہنچنے پر وقار ذکا نے انہیں انعام کے طور پر پیسے دیے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کیا۔

وقار ذکا نے کہا کہ ہم نے نجی ٹی وی پر بیٹھ کر یہ وعدہ کیا تھا کہ جو میں سوشل میڈیا سے کماتا ہوں اس میں سے کچھ ارشد ندیم کو دوں گا، اس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے پیسے ہوجاتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کو سپورٹ کرسکیں، ہمارے پڑوسی ملک بھارت نے اپنے ایتھلیٹ کے لیے بہت سارے اعلانات کیے ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔

وقار ذکا نے کہا کہ آپ لوگ گوگل سے اولمپکس کے ریکارڈز دیکھیں اور ان کے ٹارگٹ کی ایک لسٹ بنالیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنے کے اہل ہیں تو مجھ سمیت پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں انہیں یہ رقم اس لیے دے رہا ہوں تاکہ دیگر ایتھلیٹ کی حوصلہ افزائی ہو۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، میاں چنوں میں پورا گاؤں ان کے استقبال کے لیے امڈ آیا۔

لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ارشد ندیم والدہ کے قدموں میں گر گئے، ماں نے بیٹے کو گلے سے لگایا اور ماتھا چوما، یاد رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -