تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کراچی کنگز میں انجرڈ عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود شامل

لاہور: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ان کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے انجری کے باعث پی ایس ایل فائیو سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر عامر یامین کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

انجری کا شکار 29 سالہ عامر یامین کے ایم آر ائی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔

پی ایس ایل فائیو میں آل راؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے 3 میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ بیٹنگ نہیں کرسکے تھے، متبادل کھلاڑی 32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے۔

مزید پڑھیں: ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے پہلے نمبر پر کون ہوگا، عماد وسیم

پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وقاص مقصود اس سے قبل پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔

یاد رہے کہ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، اس سے قبل لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -