امریکا نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ناگزیر نہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو ناگزیر نہیں سمجھتا۔
یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر کے خلاف بیروت میں "ٹارگٹڈ اسٹرائیک” کیا ہے۔
- Advertisement -
فی الحال حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تاہم اسرائیلی میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کہ گولان کے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے راکٹ حملے کے ذمہ دار حزب اللہ کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
الجزیرہ نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ محسن شکر جو کہ اعلیٰ کمانڈر ہیں وہ اس قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہین۔