بین القوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار بن گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بین القوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر سے متاثر ہوں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گا، امریکی صدر نے بین القوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں کے امریکا میں اثاثے منجمد اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت پر امریکی پابندیاں، درجنوں ممالک نے خبردار کر دیا
خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندیوں کی مذمت کی ہے اور اپنی تمام 125 ممبر ریاستوں کو دنیا بھر سے انصاف اوربنیادی انسانی حقوق کے لیے متحد ہونےکی اپیل کی۔
واضح رہے کہ سال عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے جس کے جواب میں ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر ہی پابندیاں لگادیں۔