بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’جنگ مسئلے کا حل نہیں، بھارت سے کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کےخواہاں ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امن کیلئے جموں و کشمیر کے مسئلےکا پرامن حل ضروری ہے، 5 اگست 2019 کے اقدامات کو بھارت فوری طور پر واپس لے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے بھارت کشمیر میں مسلم اکثریت کو غیرقانونی طریقےسےاقلیت میں بدلنا چاہتاہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ غیرکشمیریوں کو مقبوضہ وادی میں آباد کیا گیا ہے کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملناچاہیے ہم ہمسائےہیں اورہمیشہ رہیں گے،آگےبڑھنےکیلئےانتخاب ہم نے خود کرنا ہے پاکستان اور بھارت میں ہزاروں نوجوان روزگار کے منتظرہیں جنگ کسی مسئلےکاحل نہیں صرف پرامن مذاکرات ہی مسائل کاحل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کو تنہا کرنے سے افغان عوام کی محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں افغانستان میں امن و استحکام خطےاور دنیا کیلئے بہت ضروری ہے دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کیلئےدنیاکواقدامات کرنا ہوں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی عوام کی ضروریات کی طرف توجہ دینی چاہیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے پاکستان نے گزشتہ 2 دہائیوں میں دہشت گردی کا سامنا کیا ہے زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد نے دہشت گردی کا خمیازہ بھگتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں