اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

’روس کی جنگ سے یوکرین نہیں ٹوٹے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ یوکرین کو نہیں توڑ سکتی۔

ٹیلی گرام پر جاری بیان میں صدر نے کہا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پانچ ماہ تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں یقین ہے ہمارا ملک ہی غالب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے یوکرین کو نہیں توڑا ہے اور نہ ہی یہ ملک ٹوٹے گا ہم ہار نہیں مانیں گے اور جو ہمارا ہے اس کی حفاظت کریں گے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم جیتیں گے! لڑائی کے باوجود ملک میں زندگی چلتی رہی ہے ۔

زیلنسکی نے امریکا اور نیٹو کے دیگر رکن ممالک سے روسی پیش قدمی کو روکنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کی فراہمی اور جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے آزاد علاقوں کے لیے اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں