جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وارم اپ میچ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: ورلڈ کپ سے قبل کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان کین ولیم سن نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کی پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا جو کیوی ٹیم نے باآسانی 37.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری جب کولن منرو 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مارٹن گپٹل 22 رنز بنا کر پانڈیا کا شکار بنے۔

کپتان کین ولیم سن نے شاندار 67 رنز کی اننگز کھیلی انہیں اسپنر چاہل نے آؤٹ کیا، روس ٹیلر 71 رنز بنا کر رویندر جڈیجا کی گیند پر کوہلی کو کیچ دے بیٹھے۔

بھارت کی جانب سے بمرا، پانڈیا، چاہل اور رویندر جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رویندر جڈیجا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب روہت شرما 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شیکھر دھون بھی 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بلنڈیل کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان ویرات کوہلی 18 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوئے، پانڈیا نے 30 رنز کی اننگز کھیلی انہیں نیشم نے آؤٹ کیا، مہندر سنگھ دھونی 17 رنز بنا کر ساؤتھی کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جمی نیشم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں