جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وارنر اور مچل جانسن تنازع نے نیا موڑ لے لیا، سابق فاسٹ بولر کا بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور مچل جانسن کے درمیان تنازع نے نیا موڑ لے لیا ہے سابق فاسٹ بولر نے اس حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا اختتام کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کو فیئر ویل سیریز دی ہے تاہم سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی جانب سے اس کی کھل کر مخالفت کی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں جانسن نے اپنے ایک تنقیدی مضمون میں وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وارنر کی حالیہ فارم اچھی نہیں اور وہ 2017 کے دورہ جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ تنازع کا بھی حصہ رہے ہیں ایسے کرکٹر کے ساتھ ہیرو جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

مچل جانسن کی اس کڑی تنقید اور مخالفت کے بعد چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اوپنر عثمان خواجہ وارنر کی حمایت میں میدان میں آئے تھے اور ان کی اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے جانسن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس صورتحال کے بعد مچل جانسن کو اپنے تنقید مضمون کی وضاحت دینا پڑ گئی جس سے اس تنازع نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔

مچل جانسن نے اپنے ہی پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سال کے آغاز میں انہوں نے وارنر کی بری فارم پر تنقیدی مضمون لکھا تھا جس پر انہیں مذکورہ کھلاڑی کی جانب سے بہت برا جواب موصول ہوا جو کافی حد تک ذاتی نوعیت کا تھا جب میں نے اس معاملے پر وارنر سے بات کرنے کی کوشش کی تو دوسری جانب سے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔

اپنے پوڈ کاسٹ پر سابق بولر نے کہا کہ  اگر کسی کو ان کی باتیں یا تحریر پسند نہیں ہے تو ذاتی حملے کرنے اور میڈیا کے پر جواب دینے کے بجائے کہ وہ میرے سامنے آئے اور مجھ سے بات کرے۔

سابق کرکٹر کی وارنر پر سخت تنقید، اوپنر کو ٹیسٹ فیئرویل دینے کی مخالف کردی

مچل جانسن نے کہا کہ میں نے کہا کہ اگر میں میڈیا میں ہوں اور ایسی باتیں لکھ رہا ہوں یا ایسی باتیں کہہ رہا ہوں جو آپ کو پسند نہیں ہیں تو بے پرکی اڑانے کے بجائے آکر مجھ سے بات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں