آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
پاکستان کے خلاف میچ میں 163 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر نے نیدرلینڈز کے خلاف 91 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے لگاتار دوسری سنچری مکمل کی اور 104 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
وارنر نے چھ ورلڈ کپ سنچریوں کے ساتھ ہندوستان کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے حال ہی میں ہم وطن ٹنڈولکر کے ورلڈ کپ سنچریوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سات سنچریوں کے ساتھ دوڑ میں آگے نکل گئے ہیں۔
بائیں ہاتھ کے وارنر نے آسٹریلیا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد شاندار بیٹنگ کی قیادت کی۔
پانچ بار کے فاتح آسٹریلیا نے چوتھے اوور میں مچل مارش کو نو وکٹوں پر کھو دیا جس کے بعد وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے ڈچ ٹیم کے خلاف 132 کا اسٹینڈ فراہم کیا۔
اسمتھ نے اس ایڈیشن میں اپنی پہلی ففٹی اسکور کی وہ اسپنر آریان دت کے ہاتھوں 71 رنز پر آؤٹ ہوئے لیکن وارنر مارنس لیبوشگین کے ساتھ 84 کی ایک اور شراکت بنا کر ثابت قدم رہے۔
وارنر نے اپنی 22ویں ون ڈے سنچری اسکور کی تو وہ اسٹیڈیم میں خوشی سے اچھل پڑے۔