جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے بھی روزہ رکھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے بھی روزہ رکھ لیا جس کی ویڈیو کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود کیوی کپتان کین ولیم سن اور جارح مزاج آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی افغان مسلمان کھلاڑیوں کے ہمراہ رمضان المبارک کے علامتی روزے رکھنے لگے۔

دونوں کھلاڑیوں کے افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو افغانستان کے کپتان راشد خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ڈیوڈ وارنر سے سوال کیا کہ روزہ رکھ کر کیسا محسوس ہورہا ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’سخت پیاس اور بھوک لگ رہی ہے۔

دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن نے روزہ رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

واضح رہے کہ راشد خان، ڈیوڈ وارنر اور کین ولیم سن اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں تینوں کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں