سڈنی ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ میچ سے قبل قیمتی چیز چوری ہونے سے دھچکا پہنچا ہے۔
آسٹریلیا کے ریکارڈ ساز اوپنر ڈیوڈ وارنر جو سڈنی ٹیسٹ کے ساتھ ہی اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کر رہے ہیں تاہم اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ سے قبل انہیں دھچکا پہنچا ہے کیونکہ ان کا ہیٹ چوری ہو گیا ہے۔
یہ ہیٹ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے چوری ہوا اور اس کی اطلاع ڈیوڈ وارنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے ہیٹ چوری کرنے والے چوروں کو انوکھی پیشکش بھی کر دی۔
ڈیوڈ وارنر نے ایکس پر اپنے پوسٹ پیغام میں ہیٹ چوری ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بیگی گرین کیپ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ برائے مہربانی اسے واپس کر دیں۔
Thanks appreciate it https://t.co/ljhOiK2uox
— David Warner (@davidwarner31) January 2, 2024
کینگرو اوپنر نے اس موقع پر انوکھی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بیگ لے لو، لیکن کیپ واپس کر دو۔ اس کے لیے براہ کرام سوشل میڈیا کے ذریعے کرکٹ آسٹریلیا یا مجھ سے رابطہ کریں۔
وارنر نے اپنے پیغام کے آغاز میں ہاتھ جوڑنے کی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ اس اقدام کو سراہیں گے اور شکر گزار رہیں گے۔