منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر کرکٹ بورڈ کی جانب سے قیادت کی تاحیات پابندی پر برس پڑیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر نے سی اے کی جانب سے تاحیات قائدانہ پابندی کے باعث اپنے شوہر کے ساتھ کیے گئے غیرمنصفانہ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کینڈس وارنر نے 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں وارنر کے ملوث ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی گئی قیادت کی پابندی کو ناانصافی قرار دیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ آسٹریلیا کی یہ ناانصافی پسند ہیں کرکٹ بورڈ کو کپتانی پر عائد کی گئی تاحیات پابندی کو ختم کرنا چاہیے۔

وارنر کی اہلیہ نے کہا کہ بال ٹٰمپرنگ اسکینڈل کے وقت میرا کام اپنے شوہر سے سوال کرنا نہیں بلکہ انہیں سپورٹ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو ہر قسم کی کرکٹ کے لیے ایک سال کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تینوں کھلاڑیوں پر کرکٹ میں واپسی کے باوجود قیادت کی پابندی برقرار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں