لاہور : بارشوں کے حوالے الرٹ جاری کردیا گیا، بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، جس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلدازجلدممکن بنائیں، پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ،تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوئی۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ ، چترال، باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔
چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ،ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان اور کرک میں گرج چمک سےمزیدبارش،چند مقا مات پرژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقا مات موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،تیز ہوائیں ،جھکڑ چلنے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ، تیز ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔