تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خبردار! سعودی عرب میں اہم انتباہ جاری

ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ دوسروں کی اجازت کے بغیر تصویر بنانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کسی کی رضامندی کے بغیر تصاویر یا ویڈیوز بنانا قابل مواخذہ جرم ہے، جس پر 5 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو موبائل فون رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ہی مذکورہ انتباہ بھی جاری کیا گیا۔

پبلک پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ موبائل کا غلط استعمال، دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت، دوسروں کی تشہیر کرنا، انہیں نفسیاتی اور ذہنی اذیت ونقصان پہنچانا سائبر کرائم میں شمار ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری و نجی اداروں، سکولوں یا عوامی مقامات میں آداب عامہ کی خلاف ورزی کرنا، دوسرے لوگوں کی تصویر یا ویڈیو کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنا بھی جرم ہے۔

سعودی عرب میں مذکورہ بالا جرم کے ارتکاب پر ایک سال جیل اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا ہے۔

Comments

- Advertisement -