پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

مفت کا وائی فائی استعمال کرنے والے خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مفت وائی فائی سروس کے استعمال سے خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے سے صارفین ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سروس یوں تو باآسانی میسر ہوتی ہے مگر اس کے بے حد نقصانات ہوتے ہیں۔

ابوظبی کی ڈیجیٹل اتھارٹی (اے ڈی ڈی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ صارفین مفت وائی فائی کے استعمال سے قبل وی پی این کا استعمال کریں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم کرنے والے افراد بھی اکثر ایسے ہی وائی فائی کا استعمال کررہے ہوتے ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکا دے سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں