تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خبردار! سعودی عرب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، مگر کیوں؟

ریاض: بیرون ملک مقیم غیرملکی ویکسینیشن سے متعلق معلومات آن لائن درج کرنے میں غلطی کردیں تو ایسی صورت میں انہیں سعودی عرب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق توکلنا ایپ پر درخواست گزار کا اسٹیٹس محصن، محصن جرعہ اولی یا محصن متعافی ( محفوظ، محفوظ پہلی خوراک یا صحت یابی کے بعد محفوظ) ہونا ضروری ہے جبکہ سعودی عرب روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا فیڈ کیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت کی متعلقہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی معلومات درست طور پر فیڈ کی جائیں جن کی تصدیق بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت کی جائے گیں۔

غیرملکی درخواست گزار کی اہلیہ کا اندراج ’مرافقین‘ (ڈیپینڈنٹ) کے طور پر کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر خاتون کا شوہر مرافق کے طور پر درج ہے تو اس کا اندراج ڈیپینڈنٹ کے طور پر ہوگا۔ اسی طرح درخواست گزار کے ساتھ آنے والے 18 برس سے کم عمر بچوں کا اندراج مرافقین کے طور پر ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ مملکت آنے سے قبل توکلنا ایپ انسٹال کیا جائے اور آمد پر رجسٹریشن کریں۔

رجسٹریشن کے زمرے

توکلنا پر رجسٹریشن کے لیے مختلف زمرے ہیں جن میں ( وزٹ پر آنے والے ویکسین یافتہ)، ( وزٹ پرآنے والے غیر ویکیسن یافتہ)، (میڈیکل وزٹ)، ( ویکسین یافتہ مقیم)، (غیر ویکسین یافتہ مقیم) اور سعودی شہریوں کے گھریلو ملازمین شامل ہیں جو ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔

ذہن نشین رہے کہ مذکورہ زمروں میں شامل افراد کو ہی توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

کورونا ویکسینز

سعودی حکومت نے فائزر، آسٹرازینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کو منظور کررکھا ہے جبکہ سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین لگانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ ایک بوسٹر ویکسین کی ڈوز لگوائیں۔

Comments

- Advertisement -