تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

خبردار! سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو وارننگ جاری

ریاض : سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک پر سست روی سے گاڑی چلانا قانونی جرم ہے اور قابل جرمانہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانے کےلیے ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کےلیے نئی ہدایت جاری کردی۔

محکمے کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنا جرمانے کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ شاہراہوں پر سست روی سے گاڑی چلانا جرم ہے۔

محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر جاری ہدایت میں کہا کہ اگر کوئی گاڑی خراب ہوکر سڑک پر بند ہونے لگے تو ڈرائیور کو چاہیے کہ پہلی فرصت میں گاڑی کو سڑک سے ایک طرف کرے تاکہ ٹریفک کی روانی معطل یا متاثر نہ ہو۔

ڈرائیوروں کا چاہیے گاڑی کو سفر پر لیکر نکلنے سے اس کا اچھی طرح معائنہ کرکے کہ آیا گاڑی میں کوئی خرابی تو نہیں تاکہ ٹریفک کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -