تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’خبردار! من گھڑت خبریں اور افواہیں پھیلانے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ جرمانہ ہوگا‘

ریاض : سعودی حکام نے افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلانے کو جرم قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر 30 لاکھ ریال جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا مقرر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دیگر خلیجی ریاستوں کی طرح ملکی نظام کے خلاف کام کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا قانون موجود ہے جس میں روز با روز مزید شقیں شامل کی جارہی ہیں۔

حال ہی میں سعودی پبلک پراسیکیوشن نے شہریوں و ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ افواہیں، من گھڑت خبریں و اطلاعات پھیلانا، معاشرے کو گمراہ کرنے یا نظام صحت کے امور کو متاثر کرنا جرم ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی مذکورہ امور کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا اسے پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور مدعا علیہ کے خرچ پر اخبار میں تشہیر کی جائے گی اور ساتھ ہی جرم میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کرلیے جائیں گے اور اکاوٗنٹ یا ویب سائٹ بھی سیل کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -