تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خبردار! ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال بلڈ کلاٹس کا باعث بننے لگا

برسلز : یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال سے جسم میں بلڈ کلاٹس بننے کا دعویٰ کردیا البتہ باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال شہریوں کےلیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا، ویکسین استعمال کرنے والے افراد کو بلڈ کلاٹس کی شکایات ہونے لگی۔

بلڈ کلاٹس کے کیسز سامنے آنے پر متعدد یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا پر پابندی لگا دی تھی، اب یورپین میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال اور بلڈ کلاٹس (خون گاڑھا ہوکر جمنا یا لوتھڑے بننا) کے درمیان تعلق موجود ہے۔

سربراہ مارکو کاویلری نے کہا کہ ویکسین اور بلڈ کلاٹس میں تعلق موجود ہے لیکن اس کی وجوہات کیا جاننا ابھی باقی ہے۔

خیال رہے کہ جب یورپی ممالک نے ایسٹرازینیکا ویکسین پر پابندی لگائی گئی تب ای ایم اے نے کہا تھا کہ ویکسین کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں لہذا اس کا استعمال جاری رکھا جائے۔

برطانیہ کی میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں ویکسین کا استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ کلاٹس کی مختلف اقسام کے 30 کیسز سامنے آئے جن میں سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -