بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

گاڑیوں میں ہائی بیم لائٹس پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حادثات کا سبب بننے والی ہائی بیم لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

اسلام آباد میں گاڑیوں پر ہائی بیم لائٹس پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ہائی بیم لائٹس حادثات اورشارٹ سرکٹ کاباعث بنتی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا محمد وقاص نےدفعہ144کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ گاڑیوں کی ہائی بیم لائٹس پر دفعہ144کانفاذفوری ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں