تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کیا جوبائیڈن اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران سو گئے؟

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے درمیان ملاقات ہوئی اس دوران جوبائیڈن کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ بائیڈن ملاقات کے دوران سور ہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے درمیان پہلی ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی طویل تقریر سے بور ہوکر وہ سو گئے۔

تاہم اب ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے، ویڈیو کو اس طرح سے کروپ کیا گیا کہ اس سے لگا کہ جوبائیڈن سو گئے ہیں لیکن پوری ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ بائیڈن اپنے ہم منصب کو جواب دے رہے ہیں۔

دونوں پوسٹوں میں واضح فرق دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پوسٹ میں بیچ سے حصہ ایڈٹ کیا گیا ہے جبکہ دوسری پوری ویڈیو میں بائیڈن کو بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل میں خودکش بم دھماکے کی وجہ سے ایک دن کی تاخیر سے بائیڈن اور بینیٹ نے امریکا اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی کے لیے پہلی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ اسرائیل اور امریکا کے تعلقات کی تاریخ اور دونوں ممالک کی اچھی دوستی کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

Comments

- Advertisement -