بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے متنازع شو بگ باس جیتنے کے ساتھ ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا، صارفین اس کامیابی کو ’فکسڈ‘ قرار دے رہے ہیں۔
بگ باس کے 17ویں سیزن کے فاتح کا تاج بھارت کے معروف کامیڈین منور فاروقی کے سر اتوار کی رات سجا۔ بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ان کے فاتح ہونے کا اعلان کی جبکہ انعام کے طور پر ان کے حصے میں 50 لاکھ بھارتی روپے کی رقم بھی آئی۔
ان کے ساتھی فائنلسٹ اداکار ابھیشیک کمار نتیجہ آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ کئی لوگوں نے انھیں جیت کا زیادہ حقدار قرار دیا جبکہ منور کو صارفین نے ’فکسڈ ونر’ قرار دیا۔
View this post on Instagram
فائنل جیتنے کے بعد اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے منور نے کہا کہ اگر فکسڈ ونر کو اتنا سب کرنا پڑے تو وہ فکسڈ فاتح نہیں ہو سکتا۔ اگر میں ایک فکسڈ ونر ہوتا تو مجھے سب کچھ ایک پلیٹ میں مل جاتا۔
انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا سیزن گواہ ہے کہ مجھے پلیٹ میں کچھ نہیں ملا، میں نے بہت محنت کی ہے۔
منور نے کہا جو مجھے فکسڈ ونر کہہ رہے ہیں ان لوگوں کے لیے میرا جواب یہ ہے کہ بس بیٹھ کر پورا سیزن دیکھیں پھر آپ کو احساس ہو گا کہ یہ فکسڈ نہیں ہوا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کے ساتھی فائنلسٹ ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا (پرینکا اور پرینیتی چوپڑا کی کزن) اور انکیتا لوکھنڈے بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔