لاہور : ن لیگ کے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑگئی ، واسا نے پانی چوری پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے پانی چوری کا انکشاف سامنے آیا ، واسا نے ن لیگ کےشریف میڈیکل کمپلکیس کی پانی چوری پکڑلی۔
وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز نے کہا پانی چوری پر 24لاکھ روپےجرمانہ بھجوادیا گیاہے، شریف میڈیکل نےواساسےاجازت کےبغیرٹی وی بنارکھاتھا، واسا لاہور کے سروے کے دوران موقع پر 2 کیوسک کا ٹیوب ویل پایا گیا۔
دونہیں ایک پاکستان قانون سےبالاکوئی نہیں
واسالاھورنےدورانِ سروے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑی گئی
موقعہ پر2کیوسک کاٹیوب ویل پایاگیاجس کا بل ماہانہ2لاکھ روپےبنتاھےپانی چوری پکڑنے پرایک سال کاجرمانہ بھی کیاجاتاھےقانون کے مطابق شریف میڈیکل کمپلکیس سےریکوری کےلیےاحکامات۔ pic.twitter.com/07za0VZ6fX— Sheikh Imtiaz VC WASA LHR (@VCWASALHR) November 16, 2020
شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ دوکیوسک کابل ماہانہ 2 لاکھ روپے بنتا ہے، پانی چوری پکڑے جانے پر ایک سال کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔
قانون کے مطابق شریف میڈیکل کمپلکیس سے ریکوری کے لیے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔