راولپنڈی : واسا نے گھریلو صارفین کے پانی اور سیوریج کے بلوں میں 175 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد بجلی کا فی یونٹ 60 تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گھریلو صارفین کے پانی اور سیوریج کے بلوں میں 175 فیصد اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمرشل صارفین کےبلوں میں500فیصدتک اضافہ کیا گیا ، پنجاب حکومت نے واسا لاہور،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی کے بلز میں اضافہ کیا۔
- Advertisement -
واساذرائع کا کہنا تھا کہ واسا کا ٹیرف 2009 سے نہیں بڑھا، بجلی کا فی یونٹ6روپےمیں ملتاتھا، اب بجلی کافی یونٹ60 تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سال2009میں واساکوٹیوب ویلزکی مدمیں60سے70لاکھ روپےبل آتاتھا، ٹیوب ویلزاورفلٹریشن پلانٹس کی مدمیں واسا اب 14 کروڑ بل ادا کرتا ہے۔