پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو شہر کی صفائی کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا، مصطفیٰ کمال کو 90 دن کے لیے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو تمام دستیاب وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کردی، وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال 90 دن میں کراچی کا کچرا اٹھا کر دکھائیں۔

وسیم کے اختر کے اقدام کے بعد پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا، مصطفیٰ کمال آج رات 8 بجکر 30 منٹ پر ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے آج صبح چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کراچی کا کچرا صاف کردوں گا۔

پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ میئر وسیم اختر کا نام اے سی ایل میں ڈالا جائے، بدکردار کو لندن کا میئر بنادیں، چھ ماہ میں لیاری بنادے گا۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ملیر، کالا بورڈ، سرجانی ٹاؤن، صدر سمیت متعدد علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں، حکومت سندھ زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے۔

کچرے سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے، دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر کی ایک ہی دہائی ہے کہ ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں