کراچی : شہرقائدکے میئر اور ایم کیوایم رہنماوسیم اخترنےکہاہے کہ فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے عوام فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں دوران پیشی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
وسیم اختر نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اورججز سے درخواست ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے غیرضروری استعمال کو روکا جائے۔
کراچی کے میئر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کرانے میں 9 ماہ لگے اور گزشتہ 71 دنوں سے انہیں بلاوجہ بند رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا کیا جائے۔
وسیم اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنی پاک فوج اورراحیل شریف کے ساتھ ہیں،بھارت اورمودی کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ناپاک عزائم نیست نابود کردیں گے،کراچی کے عوام آرمی چیف اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں متحدہ کے بانی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق بیان پر وسیم اختر نے کہا کہ انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔