بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیا، میئرکراچی کا سینٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم لے کر نواز لیگ سندھ کے دفتر پہنچ گئے، جہاں ان کا لیگی رہنماؤں نے پھولوں کے ہار پہنا کراستقبال کیا، وسیم اختر کے ساتھ اظہاراحمد خان،اسلم آفریدی اور ضلع شرقی کے چیئرمین معید انوراوردیگربھی موجود تھے۔

 ملاقات میں میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کیلئے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا، وزیراعظم کو چاہئے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے، سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں : کراچی کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں گے، وسیم اختر و عمران اسماعیل

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی شروع کی جانے والی 100روزہ صفائی مہم کابھی خیرمقدم کرتےہیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے حصول کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ہر جماعت سے رابطہ کریں گے۔

مزید پڑھیں : میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

خوشی ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے مسئلے پر نواز لیگ سمیت دیگر جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر سندھ کو ان کی رخصتی کے بعد ان کی پارٹی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت کی علامت قرار دیا تھا۔ لیکن آج سینیٹر نہال ہاشمی نے اسی پارٹی کے میئر کا استقبال پھولوں سے کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں