ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیر اعظم صاحب آپ نے کراچی سے 14 سیٹیں تو لے لیں اب مسائل کون حل کرے گا؟ وسیم اختر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچیاں اغوا ہو رہی ہیں، جس کو چاہے سپاہی گولی مار دیتا ہے۔ وزیر اعظم صاحب آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں اب شہر کہاں جائے؟

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ میئر بننے کے بعد پہلی بار ٹینڈر کیا، ادویات نہیں تھیں۔ کراچی کے لیے ہزار ارب بھی کم ہیں یہ وزیر اعلیٰ بھی کہتے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہتا ہوں وہاں بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کراچی زیادہ ٹیکس دیتا ہے آپ شہر کے مسائل حل نہیں کر رہے۔ کراچی سے آپ نے 14 سیٹیں تو لے لیں اب شہر کہاں جائے؟ مسائل کون حل کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اسلام آباد اپنے کاموں کے لیے جاتے ہیں، آج تک کسی نے کراچی کے لیے بات کی؟ پارٹی اور میں نے بھی بہت غلطیاں کیں۔ لیکن غلطیوں سے ہی انسان سیکھتا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب کراچی آ کر بیٹھیں تو سب ٹھیک ہوگا۔ شہر میں کوئی محفوظ نہیں، لڑکیاں اغوا ہو رہی ہیں۔ جس کو چاہے سپاہی گولی مار دیتا ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر وسیم اختر نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں نئے صوبے بن رہے ہیں ہم 72 سال پیچھے کھڑے ہیں، 20 صوبے ہونے چاہئیں، بڑے صوبوں کا نظام ناکام ہوگیا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 10 کروڑ کی کمی کے ساتھ 13 ہزار ملازمین کووقت پر تنخواہ دی جاتی ہے، تنخواہ کی ادائیگی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا آسان کام نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے صحت کے شعبے میں کراچی کی مدد کریں۔ میں اضافی مدد نہیں مانگ رہا، جو اس شہر کا حق ہے وہ دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں