جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وسیم اختر کے لیے مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آتیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وسیم اختر کی پیرول پر رہائی کا معاملے پرحکومتِ سندھ نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

نو منتخب میئرکراچی وسیم اختر 8 ماہ کی طویل جدوجہد اور صبرآزما مراحل سے گذرنے کے بعد بلا آخر میئر کراچی تو بننے میں کامیاب ہو گئے لیکن اُن کی مشکلات اب بھی کم ہوتی نظر نہیں آتیں، وسیم اختر کی پیرول پر رہائی یا میئر آفس کو سب جیل بنانے کی تجویش پر سندھ حکومت سر جوڑ کر بیٹھ سئی ہے۔

اس حوالے سے قانونی ماہرین کاکہناہےکہ انسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعات کےتحت ملزم کو پیرول پر رہائی کا اختیار محکمہ داخلہ کے پاس نہیں ہے نو منتخب میئر کراچی وسیم اخترپرتمام کیسزدہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہیں اوران دفعات کے تحت انڈر ٹرائل ملزم کو پیرول پر رہائی نہیں مل سکتی۔

ذرائع کے مطابق وسیم اخترکی پیرول پررہائی کا معاملہ محکمہ داخلہ کے پاس نہیں آیا حکومت سندھ کا کہناہےکہ اگرپیرول پررہائی کا فیصلہ عدالت دیتی ہے تو وہ عدالتی فیصلہ ہوگا جس پر عمل درآمد کروائیں گے۔

ایف آئی آرمیں دہشتگردی ایکٹ کے تحت کسی ملزم پردفعات ہوتی ہیں تو اسے پیرول پر رہائی محکمہ داخلہ نہیں دے سکتا ہے۔

جب کہ دوسری جانب ایک قانونی ماہرکا کہنا ہے کہ نومنتخب میئرکی پیرول پررہائی صرف وزیراعلیٰ سندھ دے سکتے ہیں جس کے لیے میئرکراچی کو محکمہ داخلہ کے توسط سے درخواست جمع کروانی ہو گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ درخواست آئی تو قانون کےمطابق فیصلہ کیاجائے گا دوسری جانب جیل حکام کے مطابق جیل میں تمام قیدی برابرہیں،خود سے کوئی سہولت نہیں دے سکتے.

واضح رہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے نومنتخب میئرابھی تک بی کلاس بیرک نمبر 18 میں ہی رہ رہے ہیں جب کہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں دفتر یا میئر کے دفتر کو سب جیل بنانے کے لیے عدالتی حکم درکار ہوگا ہم خود سے کچھ نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں