اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم آج اپنی اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر آئی سی سی کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔کمنٹری اور کوچنگ سے وابستہ سابق کپتان کو ان کی اہلیہ نے بھی ٹویٹر پر سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ باولر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو مبارک باد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
Happy Birthday to the best husband father and man I know @wasimakramlive I hope that your life is filled with love, laughter and happiness now and forever. If anyone deserves it, its you! And I hope Pakistan smashes it out of the park today haha #HappyBirthdayWasim
— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 3, 2019
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بھی وسیم اکرم کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ نے بھی وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عمر اکمل نے بھی فاسٹ باؤلر کو سالگرہ مبارک کہا۔
سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے مداحو ں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہا ۔
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم 3 جون 1966ءکو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی۔ وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔
🔝 Most wickets by a fast bowler in ODIs
🔝 Most wickets by a left-armer in international cricketHappy birthday to Wasim Akram, one of the most fearsome quicks of all time! pic.twitter.com/83mEFKczGu
— ICC (@ICC) June 3, 2019
کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس حاصل کیں، انہوں نے کل 356 ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے 502 شکار کئے۔
وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔وہ ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلےبا ؤلر بنے، 1992کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔
ورلڈکپ 2003 میں 4 مارچ کو بارش کی نذر ہونے والے میچ کے بعد کرکٹ کی دنیا میں 19برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وہ ریٹائرڈ ہو گئے تھے ۔
وسیم اکرم اب پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔