واشنگٹن : وہائٹ ہاؤس میں گھسنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں مشتبہ شخص امریکی پرچم پہنے روکاوٹیں پھلانگتا ہوا لان میں گھس آیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما بھی خاندان کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں موجود تھے۔
- Advertisement -
پیرس حملوں کے بعد تھینکس گیونگ ڈے کے موقع سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے تاہم سخت سیکیورٹی کے باوجود مشتبہ شخص کے اندر گھس آنے پر سیکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ گیا ہے۔