واشنگٹن : مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سےمذاکرات شروع کئےجانےکےمنتظرہیں، افغانستان میں امن ہونے تک پاکستان پرامن نہیں ہوگا۔
یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے.
پاکستان اوراقوام متحدہ افغانستان میں امن کیلئےمذاکرات کررہےہیں، سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کے لئے دفاعی پالیسی میں توازن کو مدنظررکھے.
ایٹمی کمانڈ اینڈکنٹرول کی حفاظت کیلئےغیرمعمولی اقدامات کئےجس کایورپ بھی معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں.
دہشت گردحملےبہت حد تک کم ہوگئےہیں اور غیر رجسٹرڈ مدارس بند کئےجارہےہیں۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کےتعاو ن سےتوانائی کے منصوبوں پرگوادرمیں کام جاری ہے۔