بدھ, دسمبر 18, 2024
اشتہار

’چاند تاروں سے کہو ابھی ٹھہریں ذرا‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’چاند تاروں سے کہو ابھی ٹھہریں ذرا۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

وشما فاطمہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور شوہر سبحان اعوان کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی ادکارہ نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ وشما فاطمہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں وہاج علی، ہانیہ عامر، زاویار نعمان، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

سبحان اعوان بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’عمر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں، دیگر کاسٹ میں سید جبران، شہروز سبزواری، کرن حق، اریج محی الدین، ندا ممتاز ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں