تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وشما فاطمہ انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ وشما فاطمہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ وشما فاطمہ نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ لباس میں ملبوس خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وشما فاطمہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر ہمارا مقصد ایک جگہ ٹھہرنا ہوتا تو ہمارے پیروں کے بجائے جڑیں ہوتیں۔‘

اداکارہ نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور وہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وشما فاطمہ اریب (زاویار نعمان) کی منگیتر کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -