ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پرویز الٰہی جیل کے واش روم میں گر کر زخمی، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اڈیالہ جیل کے واش روم میں گر کر زخمی ہونے کی میڈیکل رپورٹ منظرِ عام پر آگئی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کروا دی کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کی دائیں سائیڈ کی پسلی فریکچر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پسلی میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا، گرنے کے باعث پرویز الٰہی کے سر پر بائیں طرف چوٹ کا نشان ہے، واش روم میں گرنے سے ان کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرویز الٰہی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی چوٹ آئی جبکہ ان کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، ان کا بائیاں گھٹنا بھی گرنے سے زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الٰہی کو 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بتایا تھا کہ پرویز الٰہی کو چلنے پھرنے میں مشکل کا سامنا ہے خدشہ ہے ان کو فریکچر ہوا ہے تاہم یہ رپورٹ آنے پر کنفرم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں