ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وسیم اکرم کا شاہین آفریدی کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا۔

ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی ردھم میں نظر نہیں آئے، انجری سے واپسی کے بعد ان کی بولنگ اسپیڈ میں بھی کمی آئے ہے جبکہ وہ 3 میچز میں 34.75 کی اوسط سے صرف چار وکٹیں لے سکے ہیں ان کا اکانومی ریٹ بھی 6.31 ہے۔

اے سپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین اچھی بولنگ کررہا ہے اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ ٹیکنگ بولر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے اور کچھ غیرمعمولی کرنے کی کوشش نہ کرے، مجھے یقین ہے کہ اچھا اسپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 3 میچز کھیلیں ہیں جس میں 2 میں کامیابی اور ایک میں بھارت سے شکست ہوئی۔

پاکستان کو اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں