سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن پیسر کو فاسٹ بولنگ کے گُر سکھا دیے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف فائنل سے قبل سری لنکن فاسٹ بولرز کو بولنگ ٹپس دیں۔
پاک سری لنکا میچ سے قبل وسیم اکرم کی سری لنکن بولر، ہیڈ کوچ اور دیگر اسپورٹ اسٹاف سے ملاقات ہوئی۔
سابق فاسٹ بولر نے نوجوان پیسر دلشان مادوشانکا کو فاسٹ بولنگ کے گر بھی بتائے۔انہوں نے دلشان کو سوئنگ کے بارے میں بھی ٹپس دیں۔
🎥 Words of wisdom from @wasimakramlive for young Dilshan Madushanka. 😍#RoaringForGlory pic.twitter.com/3TdDq5jaBj
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) September 10, 2022
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کی بولنگ کی ٹپس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائےگا۔
یاد رہے کہ سری لنکا کو ایونٹ میں صرف افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان کو بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں 5، 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
ایشیا کپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔