جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

وسیم اکرم کا دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو شامل کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فواد عالم کا فرسٹ کلاس میچز میں بیٹنگ اوسط 50 سے زائد ہے، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو شامل کرنا چاہئے۔

انہوں ںے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ ٹرننگ وکٹ ہوگی، قومی ٹیم کو ایک اسپنر اور ایک ایکسٹرا بیٹسمین کے ساتھ جانا چاہئے، میں اگر کپتان ہوتا تو فواد عالم کو مڈل آرڈر میں شامل کرتا۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسکور نہیں کیا اور اگر آپ کے سینئر کھلاڑی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو ٹیم کا حوصلہ پست ہوجاتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اظہر علی کو اپنی باڈی لینگویج اور کمیونی کیشن اسکلز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم باقی ٹیسٹ میچ جیت جاتے ہیں تو اظہر علی کو کپتان کی حیثیت سے جاری رہنا چاہئے، اگر ہم نہیں جیتتے اور وہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو پی سی بی کو کسی اور کی تلاش کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ کپتان کے عہدے پر فائز اظہر علی کو پہلے ٹیسٹ میں ناکامی پر سوشل میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں