تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وسیم اکرم، شاہین آفریدی کیخلاف کمنٹس پڑھ کر غصے میں آگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف پروگرام ’دی پویلین‘ میں تبصرہ پڑھ کر غصے میں آگئے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اے سپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں میزبان فخر عالم، سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب ملک اور سابق کوچ مصباح الحق میچ پر تبصرے کرتے رہے اور کھلاڑیوں کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کی۔

اس دوران وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے خلاف سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے صارف پر برس پڑے۔

سوئنگ کے سلطان نے صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تم نے جو بدتمیزی کی ہے اسے میں پڑھ کر بھی نہیں سنا سکتا میری یہ خواہش ہے کہ کاش تم میرے سامنے ہوتے۔‘

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’تمہیں کسی بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے، اپنے ہی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑا رہے ہو۔‘

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے دوران شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے دوران میچ چلے گئے تھے جبکہ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

گزشتہ روز پی سی بی نے فاسٹ بولر کی انجری سے متعلق بتایا تھا کہ ’شاہین کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا، انہیں کوئی انجری نہیں ہے بس گھٹنے میں کھنچاؤ آیا ہے وہ وطن واپسی پر ری ہیب مکمل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -