منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اہلیہ شنیرا اکرم نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ 2 روز سے کہیں آنا جانا نہیں کررہے ہیں، کرونا وائرس سے بچنے کا بہترین حل آمدورفت محدود کرنا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں، ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں، اجتماعات میں جانے سے گریز کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ موثر طریقے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ کو فرض کرنا ہوگا کہ یہ طریقہ آپ کے پاس پہلے سے ہی موجود ہے، معاشرتی دوری، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصول پر عمل کرکے آپ دوسروں کو وائرس سے بچا کر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

شنیرا کرم کا مزید کہنا تھا کہ خود کو اپنے خاندان کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے یہی قواعد و ضوابط ہیں۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس: باکسر محمد وسیم کا خصوصی پیغام

واضح رہے کہ اس سے قبل باکسر محمد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پارک اور ہجوم میں کم جائیں، احتیاط کرتے ہوئے ہاتھ نہ ملائیں، عوام اپنا، اپنے اہلخانہ کا خیال رکھیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں