جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

’آپ نے مجھے بتایا بھی نہیں‘ وسیم اکرم کی وائرل ویڈیو پر شنیرا کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی ٹک ٹاک پر انٹری پر اہلیہ شنیرا بھی حیران رہ گئیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو پلیٹ فارم جوائن کرنے کی اطلاع دی، ویڈیو میں وہ کرتب دکھانے کے شوقین افراد کو خبردار کررہے ہیں۔

ویڈیو میں وسیم اکرم کو اسٹنٹ دکھانے کے شوقین حضرات کو خبردار کرتے دیکھاجاسکتا ہے، سابق کپتان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

- Advertisement -

وسیم اکرم نے پوسٹ میں مداحوں کو ٹک ٹاک کو ہر ایک کے لیے تفریح اور محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی ہے۔

دوسری جانب سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ان کی پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شوہر کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔

شنیرا نے لکھا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘ آپ نے مجھے بتایا بھی نہیں، شنیرا نے اپنے ایک دوسرے کمنٹ میں مزید لکھا کہ وہ وسیم اکرم کا اکاؤنٹ مکمل طور پر فولو کررہی ہیں۔

After Shoaib Akhtar, Wasim Akram joins TikTok

واضح رہے کہ وسیم اکرم سے قبل شعیب اختر سمیت دیگر کرکٹر بھی ٹک ٹاک جوائن کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں