جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ویڈیو: لیجنڈری وسیم اکرم سمندر میں اترے تو سامنا خوفناک شارک سے ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی تیز رفتار سوئنگ سے دلوں میں اترنے والے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم سمندر میں اتر گئے اور خوب تیراکی کی۔

ایک عرصے تک کرکٹ کی دنیا میں حکمرانی کرنے اور اپنی تیز رفتار بولنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں کو دہلانے کے ساتھ لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے وسیم اکرم نے اس بار ایک نئی دنیا کھوجنے کی جستجو کی اور سمندر میں اتر گئے۔

لوگوں کے دلوں میں اترنے کے بعد سمندر میں اترنا وسیم اکرم کو کیسا لگا اس کا اندازہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اسکو باڈائیونگ کی ویڈیو شیئر کرکے اور اس پر خوبصورت کیپشن تحریر کرکے کیا۔

- Advertisement -

وسیم اکریم نے مالدیپ کے سمندر میں اسکوبا ڈائیونگ کی اور خوبصورت مچھلیوں کے درمیان اپنی تیراکی کے جوہر دکھائے۔ چھوٹی چھوٹی مچھلیاں شاید وسیم اکرم کو دیکھ کر شرما کر ادھر ادھر ہوتی رہیں لیکن پھر ایک بڑی شارک سے ان کا سامنا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اچانک شارک ان کے سامنے آئی تو چند لمحوں کے لیے وہ خود بھی ڈر گئے لیکن شارک بھی شاید وسیم اکرم کی مداح تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھ کر واپس چلی گئی۔

اس دلچسپ صورتحال کو وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو پر اس کیپشن کے ساتھ بیان کیا کہ ’’یہ پہلی نظر میں محبت ہو سکتی تھی، لیکن قدرے خوفناک تعارف کے بعد، مجھے نہیں لگتا کہ میں اکیلا اس کے لیے کافی تھا۔‘‘

 

اس دلچسپ اور سنسنی خیزی سے بھرپور ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں