اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’ورلڈ کپ میں صرف ’پیس‘ کے ذریعے وکٹیں نہیں لی جاسکتیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حارث رؤف کی بولنگ پر کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں صرف پیس کے ذریعے وکٹیں نہیں لی جاسکتیں۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ ان پچز پر صرف پیس سے کام لیں گے تو ٹاپ بیٹرز آپ کو وکٹیں نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو فیلڈ کھلی نظر آرہی ہے تو آپ نے ڈاٹ بولز کے ذریعے بیٹرز پر پریشر ڈالنا ہوگا۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ کوئی شک نہیں ہے کہ حارث وکٹیں لیتے ہیں لیکن ان کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ بہت زیادہ رنز دیتے ہیں کیونکہ حارث کی بولنگ لینتھ مستقل نہیں ہے اگر آپ بمراہ کی بات کریں تو ان کی بولنگ لینتھ ایک جیسی ہے اور تقریبا ہر گیند اسٹمپ کے درمیان ہوتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شاہین بدقسمت رہے ہیں وہ ہر میچ میں وکٹس نہیں لے پارہے تو میرے خیال میں دوسرے بولرز کو بھی وکٹیں لینے چاہئیں جب کہ شاہین پاکستان کے لیے اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ شاہین کو متعدد انجریز کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلے گھٹنے، پھر انگلی کی چوٹ اور اس سے پہلے انہیں کہنی کی انجری ہوئی، انجری سے آنے کے بعد بولر کو بہترین پرفارمنس دینے میں وقت لگتا ہے ان کے پیس میں وقت کے ساتھ تیزی آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں