اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ناقدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، واضح رہے کہ کچھ لوگوں نے ان کے سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے آنے پر تنقید کی تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مقصد ہے کہ تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہوجاؤں گا تو کیا ہوا، کبھی کبھی آپ کوشش کرتے ہیں اور صحت مند رہنے کے لیے ورزش کرتے ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر کافی لوگ اپنی رائے بھی قائم کرتے ہیں، ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، ان سے یہ پتا لگا کہ آپ کا بیک گراؤنڈ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کے بڑوں کا احساس ہوتا ہے، وہ بھی کہتے ہوں گے کہ ہم نے کیا کرلیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ’غلطی ہوگئی اگلی مرتبہ سوئمنگ کے لیے تھری پیس سوٹ پہن کر آجاؤں گا، وہ بھی نہ پسند آئے تو گھاگرا پہن لوں گا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں