جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، ہرذی شعور خود فیصلہ کرے کہ ریحام کتنا سچ بول رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں الزامات سے دھچکا لگا، یہ سب جھوٹ ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔

ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے جھوٹے الزامات جلد پکڑے جائیں گے، ان جھوٹے الزامات سے ظاہر ہے کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ریحام خان نے کتاب میں شہرت اور پیسے کیلئےالزامات لگائے، انہوں نے بتایا کہ ریحام خان سے ان کی رہائش گاہ پر اہلیہ کے ساتھ صرف ایک بار ملاقات ہوئی تھی۔

ریحام نے ایسی عورت پر الزام لگائے جو اپنے دفاع کیلئے دنیا میں ہی موجود نہیں، گھٹیا الزامات پر بہت افسوس ہوا، ریحام کی کتاب میں لگائے گئے الزامات کیخلاف آخری حد تک جاؤں گا، اگر کوئی میرے اوپر الزام لگائے تو معاف کر سکتا ہوں لیکن اپنی بیوی اوربچوں کے پیچھے آنے والے کو معاف نہیں کروں گا ۔

مزید پڑھیں: کتاب میں شرمناک الزامات پرمختلف شخصیات نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے مسودے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ شخصیات کے حوالے سے متنازعہ قسم کے تاثرات درج کیے ہیں جس پر میڈیا میں بھونچال سا آگیا ہے اور ان شخصیات نے ریحام خان کیخلاف قانونی نوٹس بھی ارسال کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں