تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‏’ورلڈکپ میں عمران خان نے اچانک بڑا فیصلہ کیا‘ ‏

انگلینڈ کے خلاف فائنل میں جادوئی گیندوں پر 2 وکٹیں لے کر پاکستان کو عالمی چیمپئن بنانے والے سوئنگ کے ‏سلطان وسیم اکرم نے 1992 ورلڈکپ کی یاد دیں تازہ کر دیں۔

اےاسپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ قوم کی دعاؤں، ٹیم کی محنت اور بہترین ‏حکمت عملی سے ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب رہے، عمران خان نے ٹورنامنٹ کے درمیان فیصلہ کیا کہ وہ ون ‏ڈاؤن جائیں گے یہ ایک غیرمعمولی فیصلہ تھا۔

لیمب اور کرس لوئس کو میجک ڈیلیوریز پر پویلین بھیج کر میچ کا پانسہ پلٹنے کے پیچھے چھپی کہانی کا ذکر ‏کرتے ہوئے وسیم اکرم نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے بلا کر کہا کہ 2 اوور کروانے ہیں اور وکٹ لینی ہے، بتایا ‏گیا کہ پویلین اینڈ سے گیند ریورس سوئنگ ہو رہی ہے تو میں نے راؤنڈ دی وکٹ آنے کا فیصلہ کیا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لیمب نے مجھے کاؤنٹی میں زیادہ نہیں کھیلا تو راؤنڈ دی وکٹ آ کر یہی سوچا کہ گیند ‏اندر کی طرف سوئنگ کروں، وہ آؤٹ ہوئے تو خطرناک آل راؤنڈر کرس لوئس کا یہی خیال تھا کہ میں یارکر کروں ‏گا۔

سوئنگ کے سلطان نے بتایا کہ جاوید میاں داد اور دوسروں نے سمجھایا کہ لوئس یارکر کے لیے تیار ہوگا، لینتھ بال ‏کریں اور ایسا ہی کیا، بڑوں نے جو کہا وہ کیا اور کامیابی ملی۔

Comments

- Advertisement -